top of page
Naat Academy Naat Lyrics Naat Channel-Naat-Lyrics-Islamic-Poetry-Naat-Education-Sufism.png

نعت کی خوشبو گھر گھر پھیلے

غیر ممکن ہے ثنائے مصطفیٰ

غیر ممکن ہے ثنائے مصطفیٰ خود ہی واصف ہے خدائے مصطفیٰ

دل میں دے یارب ولائے مصطفیٰ اور سینہ میں ہوجائے مصطفیٰ

تیرے پیارے کا میں دیوانہ بنوں یہ دعا ہے اے خدائے مصطفیٰ

مصطفیٰ ہیں ساری خلقت کے لیے ساری خلقت ہے برائے مصطفیٰ

ڈھونڈھتے ہیں سب رضا اللہ کی چاہتا ہے حق رضائے مصطفیٰ

کیا نسیم خلد خوش آئے اسے جس کے سر میں ہو ہوائے مصطفیٰ

رزق کیا ہر چیز کے قاسم ہیں وہ دین رب کی ہے عطائے مصطفیٰ

رہ گئے سدرہ پہ جبرئیل امیں عرش سے بھی پار جائے مصطفیٰ

دشت طیبہ میں بہار خلد ہے جان جنت ہے سرائے مصطفیٰ

منتظر ہیں جنتیں اس کے لیے ورد ہے جس کا ثنائے مصطفیٰ

میری امت میری امت بخش دے ہے یہی ہر دم دعائے مصطفیٰ

روز محشر ان کے بندوں کے لیے راہبر ہوگی ضیائے مصطفیٰ

حکم حق ہوگا کہ جائے سب سے قبل خلد میں ہر ہر گدائے مصطفیٰ

پل سے گزریں ان کے بندے بے خطر رَبِّ سَلِّم ہے صدائے مصطفیٰ

یوں پکارے گا منادی حشر میں عاصیوں مژدوہ آئے مصطفیٰ

اپنی امت کو چھڑانے کے لیے حشر میں تشریف لائے مصطفیٰ

جانکنی کے وقت ازراہِ کرم چہرۂ انور دکھائے مصطفیٰ

پوچھتے کیا ہو فرشتو قبر میں بندۂ حق ہوں گدائے مصطفیٰ

قبرو محشر کا یہی ہے اک جواب بندۂ حق ہوں گدائے مصطفیٰ

مہر محشر مجھ پہ ہوجائے گا سرر بندۂ حق ہوں گدائے مصطفیٰ

کیوں ڈرائیں گی مجھے نارِجحیم بندۂ حق ہوں گدائے مصطفیٰ

دو قدم میں ہوگی طے راہ صراط بندۂ حق ہوں گدائے مصطفیٰ

زہدو طاعت کچھ نہیں ہے میرے پاس بندۂ حق ہوں گدائے مصطفیٰ

روز محشر دھوپ میں ہوں گے عدد ہم گدا زیرِ لوئے مصطفیٰ

چاہتا ہوں دل سے احمد کی رضا مجھ سے راضی ہو رضائے مصطفیٰ

ہے تمنائے جمیل قادری سر ہو میرا اور پائے مصطفیٰ

قبالۂ بخشش

25 views
bottom of page