top of page
Naat Academy Naat Lyrics Naat Channel-Naat-Lyrics-Islamic-Poetry-Naat-Education-Sufism.png

نعت کی خوشبو گھر گھر پھیلے

غمِ عشقِ نبیﷺ میں

غمِ عشق نبی میں کیف افزا چشم ِ پُر نم ہے

نمایاں آنسووں سے ہے خوشی کتنا حسین غم ہے

یہی عرفان ہے اپنا یہی ایمان رکھتے ہیں

کہ جس کا خلق ہے قرآں وہ قرآنِ مجسّم ہے

ہزار آلودۂ عصیاں سہی دامن مرا لیکن

شفیع المذنبیں ہیں رحمتِ عالم تو کیا غم ہے

خدا کو دیکھتے ہیں ان کا چہرہ دیکھنے والے

جمالِ مصطفی تنویر خلاق ِ دو عالم ہے

عروج ان کا علو ان کا خدا جانے کہا ں تک ہے

کہ جن کے آستانے پر جبیں ہر شرف خم ہے

نہیں دیکھیں گے منہ ہم نامرادی کا ہم ان کے ہیں

انہیں پر ناز کرتے ہیں یہی نسبت مکرم ہے

بقدر ظرف بھر دیتے ہیں جھولی ہر بھکاری کی،

نگاہ ِ رحمۃ للعالمیں بخشش کی محرم ہے

یہ انداز مسیحائی یہ فیضان ِ نظر دیکھو

مرے آقا کے بیماروں میں شامل ابن مریم ہے

ہیں جتنے انبیاء خاؔلد سبھی ارفع ہیں اعلیٰ ہیں

مرا آقا مرا مولا مگر سب سے مکرم ہے

8 views
bottom of page