top of page
Naat Academy Naat Lyrics Naat Channel-Naat-Lyrics-Islamic-Poetry-Naat-Education-Sufism.png

نعت کی خوشبو گھر گھر پھیلے

عشقِ رسولِ پاک میں آنکھ جو اشکبار ہے

تیرے کرم کے احاطے میں دونوں عالم ہیں کوئی کہیں بھی ہو بیشک تری نگاہ میں ہے تیری پناہ کا جس بے نوا پہ ہے سایہ وہ دو جہان میں سب سے بڑی پناہ میں ہے

عشق رسولِ پاک میں آنکھ جو اشکبار ہے

وجہ سکوں ہیں دھڑکیں دل کو بڑا قرار ہے

شکر ِ خدا کہ ہم نہیں دورِ خزاں سے آشنا

داغ نبی کے عشق کا کتنا سدا بہار ہے

دل ہے وہ دل جسے ملے دولت ِ عشق مصطفیٰ

ورنہ یہ دل تو دل نہیں اجڑا ہوا دیار ہے

جتنا جسے عطا کریں جیسے جسے نواز دیں

ان کی خوشی کی بات ہے ان کو سب اختیار ہے

وجہ قرار بن گیا یادِ حبیب کا سرور

دل کے نصیب جاگ اٹھے کیف سے ہمکنار ہے

ان کے درِ سخا سے ہے ربط مراز ہے نصیب

شیوہ ہے جن کا در گزر جن کا کرم شعار ہے

غیب سے آشنا ہو تم غیب کے راز داں ہو تم

تم سے تو کچھ نہاں نہیں تم پہ سب آشکار ہے

سنگ ِ درِ رسول سے جس کو ملیں بصیرتیں

ان کے تصروفات میں دہر کا کاروبار ہے

اپنے نصیب پر مجھے ناز ہے خاؔلد حزیں

جو ہے حبیب ِ کبریا میرا وہ غم گسار ہے

16 views
bottom of page