top of page
Naat Academy Naat Lyrics Naat Channel-Naat-Lyrics-Islamic-Poetry-Naat-Education-Sufism.png

نعت کی خوشبو گھر گھر پھیلے

سید المرسلیں ہے ترا مرتبہ، یا نبی مصطفیٰ یا نبی مصطفیٰﷺ

سید المرسلیں ہے ترا مرتبہ، یا نبی مصطفیٰ یا نبی مصطفیٰﷺ مجھ سے کیا ہوسکے تیری مدح و ثناء یا نبی مصطفیٰ یا نبی مصطفیٰﷺ

مِلکِ تو فرش تا اوجِ عرشِ عُلی یا نبی مصطفیٰ یا نبی مصطفیٰﷺ بر سرت تاجِ سلطانئ ہَل اتیٰ، یا نبی مصطفیٰ یا نبی مصطفیٰﷺ

ہیں نجی و مسیح و کلیم و خلیل، آپ کی ذاتِ اجمل کا عکسِ جمیل آپ سر تا پا مطلق جمالِ خدا، یا نبی مصطفیٰ یا نبی مصطفیٰﷺ

آپ کے عارضِ پاک صلِّ علیٰ‘ ایک واشّمس ہے دوسرا ولضحے برقِ نوری صفت، طورِ طٰہٰ نما، یا نبی مصطفیٰ یا نبی مصطفیٰﷺ

آپ کی مِلک ہیں آسمان و زمیں، آپ ہیں نائبِ احکم الحاکمیں جس کو جو کچھ ملا آپ ہی سے ملا، یا نبی مصطفیٰ یا نبی مصطفیٰﷺ

لیلۃ القدر ہوئے زلفِ دوتا مطلع الفجر رخسار کی ہر ضیا حُسن کی جان ہیں آپ سرتابہ پا، یا نبی مصطفیٰ یا نبی مصطفیٰﷺ

قصّہ طور و معراج کیا خوب ہے، دوست ھے، دوست‘ محبوب محبوب ہے وہ کلیم خدا، تم حبیب ِ خدا، یا نبی مصطفیٰ یا نبی مصطفیٰﷺ

زلفِ مشکیں تِری ابرِ لاَتَقْنَطُوا، تیرے اَبرُو ہیں قَوسَین کی آبرو چشمِ مَازَاغ، تابِ نظر ماطغٰے، یا نبی مصطفیٰ یا نبی مصطفیٰﷺ

تابہ حدِّ نظر نوری نور ہے، ہر کلی مَست ہر پُھول مخمور ہے وجد میں گنگناتی ہے بادِ صبا، یا نبی مصطفیٰ یا نبی مصطفیٰﷺ

تجھ سے ہے چاند تاروں میں تابندگی، زندگی میں ترے دم سے ہے زندگی یعنی جاں آفریں ہے تِری ہر ادا، یا نبی مصطفیٰ یا نبی مصطفیٰﷺ

مضطرب بارِ افکار سے روح ہے، قلب تیرِ حوادث سے مجروح ہے اِک نظر جانبِ اختؔرِ بے نوا، یا نبی مصطفیٰ یا نبی مصطفیٰﷺ

14 views
bottom of page