رب کا محبوب بشر ہے بخدا کون؟ کہ آپﷺ نور ہی نور مگر ہے بخدا کون؟ کہ آپﷺ
وجہِ تزئینِ نظر ہے بخدا کون؟ کہ آپﷺ رنگ و حسنِ گلِ تَر ہے بخدا کون؟ کہ آپﷺ
رشکِ خورشید و قمر ہے بخدا کون؟ کہ آپﷺ رونقِ شام و سحر ہے بخدا کون؟ کہ آپﷺ
سرورِ خشک ہے تر ہے بخدا کون؟ کہ آپﷺ مالکِ بحر ہے بَر ہے بخدا کون؟ کہ آپﷺ
ہر نظر کس کی تسکین اثر؟ آپﷺ کی ہے چارۂ دردِ جگر ہے بخدا کون؟ کہ آپﷺ
کون ہے نافعِ مخلوق؟ فقط آپ حضورﷺ دافعِ فتنہ و شر ہے بخدا کون؟ کہ آپﷺ
جس کو اللہ تعالی نے کہا نور و سراجﷺ وہ بالفاظِ دگر ہے بخدا کون؟ کہ آپﷺ
آپﷺ کی مدح مِری جاں ہے، مِرا ایمان ہے مِری دولت، مرا زر ہے بخدا کون؟ کہ آپﷺ
آپ کی سمت فقط اٹھتی ہے اختؔر کی نظر یعنی ’’مقصودِ نظر‘‘ ہے بخدا کون؟ کہ آپﷺ