top of page
Naat Academy Naat Lyrics Naat Channel-Naat-Lyrics-Islamic-Poetry-Naat-Education-Sufism.png

نعت کی خوشبو گھر گھر پھیلے

دو جہاں میں سلامتی آئ

نزولِ رحمتِ پرورد گار ہے ان پر جو ورد صلِ علیٰ صبح و شام کرتے ہیں خدا کی بزم میں ہوتا ہے تذکرہ ان کا جو ان کے ذِکر کے جلوؤ ں کو عام کرتے ہیں

دوجہاں میں سلامتی آئی

جب سواری حَضور کی آئی

جی اٹھے جو ضمیر مردہ تھے

آپ آئے تو زندگی آئی

وہ قرینہ دیا محمد نے

سارے بندوں کو بندگی آئی

ماہِ طیبہ کی ضوفشانی سے

ذرے ذرے میں دلکشی آئی

رحمتیں دے گیا خیال ان کا

جب طبیعت میں بر ہمی آئی

بوئے زلفِ حبیب صَلِ علیٰ

باغِ عالم میں تازگی آئی

بے کسوں کو ملا شعور ِ خودی

سر کشوں کو بھی عاجزی آئی

آسرا مل گیا محمد کا

کام بے کس کے بے کسی آئی

درد ہی بن گیا دوا بڑھ کر

جب محبت میں چاشنی آئی

لاکھوں گلشن کھلا گئی دل میں

آپ کی یاد جب کبھی آئی

دل سے جب میں نے ان کا نام لیا

رقص میں کائنات بھی آئی

بزمِ کونین جگمگا اٹھی،

آپ آئے تو روشنی آئی

نسبت ِ مصطفی ترے صدقے

میری جھولی میں ہر خوشی آئی

دیکھ کر مشکلوں میں خاؔلد کو

آپ کی بندہ پروری آئی

8 views
bottom of page