top of page
Naat Academy Naat Lyrics Naat Channel-Naat-Lyrics-Islamic-Poetry-Naat-Education-Sufism.png

نعت کی خوشبو گھر گھر پھیلے

دل کو اُن سے خدا جدا نہ کرے

دل کو اُن سے خدا جدا نہ کرے بے کسی لوٹ لے خدا نہ کرے

اس میں روضے کا سجدہ ہو کہ طواف ہوش میں جو نہ ہو وہ کیا نہ کرے

یہ وہی ہیں کہ بخش دیتے ہیں کون ان جرموں پر سزا نہ کرے

سب طبیبوں نے دے دیا ہے جواب آہ عیسیٰ اگر دوا نہ کرے

دل کہاں لے چلا حرم سے مجھے ارے تیرا برا خدا نہ کرے

عذرِ اُمّید عَفْو گر نہ سنیں رُو سیاہ اور کیا بہانہ کرے

دل میں روشن ہے شمعِ عشقِ حضور کاش جوشِ ہوس ہوا نہ کرے

حشر میں ہم بھی سیر دیکھیں گے منکر آج ان سے التجا نہ کرے

ضعف مانا مگر یہ ظالم دل ان کے رستے میں تو تھکا نہ کرے

جب تِری خو ہے سب کا جی رکھنا وہی اچھا جو دل برا نہ کرے

دل سے اک ذوقِ مَے کا طالب ہوں کون کہتا ہے اتقا نہ کرے

لے رؔضا سب چلے مدینے کو میں نہ جاؤں ارے خدا نہ کرے

حدائقِ بخشش

38 views
bottom of page