top of page
Naat Academy Naat Lyrics Naat Channel-Naat-Lyrics-Islamic-Poetry-Naat-Education-Sufism.png

نعت کی خوشبو گھر گھر پھیلے

دل وہی دل ہے جو آقا تمہیں پہچان گیا

دل وہی دل ہے جو آقا تمہیں پہچان گیا ہے وہ مومن جو تمہیں جان گیا مان گیا

سر وہی سر ہے کہ جس سر میں ہے سودا تیرا ہے وہ دانا جو ترے قدموں پہ قربان گیا

ورفعنا لك ذکرك کا جسے درک نہ تھا لاکھ عالم ہو مگر دہر سے نادان گیا

والضحی والے کے جلوں پہ جو شیدانہ ہوا گو کہ عاقل تھا صد افسوں کہ انجان گیا

ان کی جس شخص نے اک ذرہ بھی گستاخی کی یہ سمجھ لو کہ اس انسان کا ایمان گیا

اس کے خاروں کے بہشتوں نے لئے ہیں بو سے جس بیاباں سے مرا سید و سُلطان گیا

خُوب برسائی مری آنکھوں نے ساون کی جھڑی آ کے طیبہ میں مرے سینے کا طوفان گیا

مصطفٰی نوری تہ مرقد انور پہونچے ہند سنسان ہوا صاحب عرفان گیا

شاہ بغداد کی خوشبو ملی شعروں میں ترے بدر عالم میں ترا راز نہاں جان گیا

حضرت علامہ بدر القادری علیہ الرحمہ

169 views
bottom of page