top of page
Naat Academy Naat Lyrics Naat Channel-Naat-Lyrics-Islamic-Poetry-Naat-Education-Sufism.png

نعت کی خوشبو گھر گھر پھیلے

دل میں اپنے نور بساؤ، آؤ نبیﷺ کی بات کریں

آؤ نبیﷺ کی بات کریں

دل میں اپنے نور بساؤ، آؤ نبیﷺ کی بات کریں ان کی حُبْ میں تُم کھو جاؤ، آؤ نبیﷺ کی بات کریں سارا عالم روشن اِن کے سورجْ چاند اور تاروں سے گھر گھر اِن کی شمَعْ جلاؤ، آؤ نبیﷺ کی بات کریں اللہ نے محبوب بنایا رحمت عالمﷺ ان کو بتایا اِن کے کرم کے سَب گُن گاؤ، آؤ نبیﷺ کی بات کریں کہتے ہیں جبریل امیں بھی آپﷺ کے جیسا کوئی نہیں ہے تم بھی ایسے نغمے گاؤ، آؤ نبیﷺ کی بات کریں پل میں پہنچے عرش کے اوپر رب کو دیکھا آنکھوں سے دل کی تسکین اِن سے پاؤ، آؤ نبیﷺ کی بات کریں رب نے بخشش اِنﷺ پر چھوڑی اِنﷺ کے صدقے معافی ہے بس پھر انﷺ کے در پہ آؤ، آؤ نبیﷺ کی بات کریں رب کی ہر نعمت کے قاسم دونوں جہاں میں ایک یہی اِنﷺ سے مانگو اِنﷺ سے پاؤ، آؤ نبیﷺ کی بات کریں یہ ہیں مالک جنت کے بھی فرحت کےبھی رحمت کے بھی دل میں انﷺ کی جَوت جگاؤ، آؤ نبیﷺ کی بات کریں سب ہیں سائل اِنﷺ کے در کے ٹوٹ پڑے ہیں صدقے لینے تم بھی حافظ ساتھ آؤ، آؤ نبیﷺ کی بات کریں (۲۱ رجب المرجب ۱۴۳۹؁ھ/ ۸ اپریل ۲۰۱۸؁ء)

نزیل موریشس

11 views
bottom of page