top of page
Naat Academy Naat Lyrics Naat Channel-Naat-Lyrics-Islamic-Poetry-Naat-Education-Sufism.png

نعت کی خوشبو گھر گھر پھیلے

دربارِ نبی میں جھکتے ہی

دربار نبی میں جھکتے ہی تابندہ جبیں ہوجاتی ہے

جب اُن کا کرم ہو جاتا ہے تقدیر حَسین ہو جاتی ہے

اس میں نہ عداوت مِلتی ہے ظلمت ہے نہ کینہ کیا کہنا

سرکار ِ مدینہ کی اُلفت جِس دِل میں مکیں ہوجاتی ہے

مختار ِ دو عالم کے در کی جس کو بھی گدائی مل جائے

اُس در کی قسم کونین اُس کے پھر زیر نگیں ہو جاتی ہے

وہ کیف مجھے ملتا ہے جہاں میں نام محمد لیتا ہوں

خود درد دَوا بن جاتا ہے تسکین وہیں ہو جاتی ہے

جس وقت تصور میں میرے وہ گنبد خِضرا ہوتا ہے

جلوؤں کی نوازش سے روشن دنیائے یقین ہو جاتی ہے

یہ عرش کی عزت سے پوچھو، افلاک کی رفعت سے پوچھو

رکھتے ہیں قدم سرکار جہاں کی شے وہ زمین ہو جاتی ہے

دیدارِ خدا کا حاصل ہے دیدار ِ محمد اے خاؔلد

جب سامنے وہ آجاتے ہیں معراج ِ مبین ہوجاتی ہے

9 views
bottom of page