درپہ آقاﷺ کے
در پہ آقاﷺ کے میرے دل کو پڑا رہنے دو ان کا دیوانہ ہوں چوکھٹ سے لگا رہنے دو ذکر سرکارﷺ سے مہکا ہوا گھر ہے میرا ذکر جاری رکھو گھر بھر بسا رہنے دو بس مدینے ہی چلو مجھ کو عزیزو لے کر میں تو بیمارِ مدینہ ہوں دوا رہنے دو مدح سرکارﷺ کا صدقہ ہے حرم تک پہنچا ان کی دیوار کے سائے میں پڑا رہنے دو جالیوں سے نہ کرو دور مجھے دربانو کیا بگڑتا ہے تمہارا جو کھڑا رہنے دو جلد پڑ جائیگی آقاﷺ کی نگاہ بھی مجھ پر ان کا مجرم ہوں ستونوں سے بندھا رہنے دو ان کے روضے پر رہوں چوم لوں جالی ہر دم پھول پتوں کی طرح مجھ کو کِھلا رہنے دو اب دم نزع ہے آقا کا کرم تو ہوگا ہر گلی، راستہ، ہردَر کو کُھلا رہنے دو قلب حافؔظ کو فقط ذکر نبیﷺ کی دھن ہے ذکر سرکار کی محفل کو سجا رہنے دو (۲۸ محرم الحرام ۱۴۳۸ھ / ۳۰ اکتوبر ۲۰۱۶ء)