top of page
Naat Academy Naat Lyrics Naat Channel-Naat-Lyrics-Islamic-Poetry-Naat-Education-Sufism.png

نعت کی خوشبو گھر گھر پھیلے

خوفِ گنہ میں مجرم ہے آب آب کیسا

خوفِ گنہ میں مجرم ہے آب آب کیسا جب رب ہے مصطفیٰ کا پھر اضطراب کیسا

مجرم ہوں رُو سیہ ہوں اور لائقِ سزا ہوں لیکن حبیب کا ہوں مجھ پر عتاب کیسا ہو

سورج میں نور تیرا جلوہ تیرا قمر میں ظاہر تو اس قدر ہے اس پر حجاب کیسا

دامانِ مصطفیٰ ہے مجرم مچل رہے ہیں دار الاماں میں پہنچے خوفِ عذاب کیسا

مرقد کی پہلی شب ہے دولہا کی دید کی شب اس شب پہ عید قربان اس کا جواب کیسا

پڑھتا تھا جس کا کلمہ پایا انہیں نکیرو ہو لینے دو تصدّق اس دم حساب کیسا

سالکؔ کو بخش یا رب گو لائقِ سزا ہے وہ کس حِساب میں ہے اس کا حساب کیسا

126 views
bottom of page