خدا کے پیارے نبی ہمارے رؤف بھی ہیں رحیم بھی ہیں
- Naat Academy
- Sep 8, 2021
- 2 min read
خدا کے پیارے نبی ہمارے رؤف بھی ہیں رحیم بھی ہیں
رفیع بھی ہیں رسول بھی ہیں مطاع بھی ہیں قسیم بھی ہیں
اٹھاتے ہیں تکلیفیں کافروں سے دعا ہدایت ان کی کرتے
تمام اوصاف میں ہیں یکتا شکور بھی ہیں حلیم بھی ہیں
یہ لادوا ہے مرض ہمارا طبیب کیوں کر کریں گے چارہ علاج میرا کریں گے آقا طبیب بھی ہیں حکیم بھی ہیں
نہیں ہے کچھ عرض کی ضرورت کہ ان پہ روشن ہے سب کی حالت رسول اکرم سمیع بھی ہیں بصیر بھی ہیں علیم بھی ہیں
انہیں کے در کے ہیں ہم بھکاری انہیں کی یہ نعمتیں ہیں ساری انہیں کے ہیں یہ سلسبیل و کوثر انہیں کے قصر نعیم بھی ہیں
وہ عرش کے تاجدار مولیٰ صفت ہے یٰسین ثنا ہے طٰہٰ غنی و معطی ہے نام ان کا عرب کے در یتیم بھی ہیں
ہر ایک گل میں ہے رنگ ان کا زبانِ بلبل پہ اُن کا نغمہ ہے سب کی آنکھوں میں نو ر انکا وہ سب کے دلمیں مقیم بھی ہیں
عطا کیے ہیں لقب خدا نے ہمارے آقا کو کیسے پیارے امین بھی ہیں مکین بھی ہیں عظیم بھی ہیں
میں ان کا بندہ وہ میرے مولیٰ وہ میرے ماک میں ان کا بردہ خدا کے فضل و کرم سے آقا حفیظ بھی ہیں کریم بھی ہیں
انہیں کے سر پر ہے تاج عزت انہیں کے باعث ہے ساری خلقت نہ کیوں ہوں مالک وہ عرش حق کے حبیب بھی ہیں کلیم بھی ہیں
عفو ہو تم عزیز ہو تم وکیل ہو تم کفیل ہو تم تمہارے بندے ہیں ہم اگر چہ سقیم بھی ہیں اثیم بھی ہیں
جمیلِ رضوی قادری کو غم عذاب الیم کیوں ہو مدینے والے ہیں اس کے سر پر مدد پہ غوث عظیم بھی ہیں
قبالۂ بخشش