محمد مصطفیٰﷺ کا ہے
حسیں یہ دور کس کا ہے؟ محمد مصطفیٰﷺ کا ہے زمانہ اور کس کا ہے؟ محمد مصطفیٰﷺ کا ہے جہاں ہجرت کی راتوں میں وہ صدیق و مصدَّق تھے وہ غارِ ثور کس کا ہے؟ محمد مصطفیٰﷺ کا ہے کرم کی بارشیں ہر دم، خطا پر بھی عطا دیکھی یہ پیارا طور کس کا ہے؟ محمد مصطفیٰﷺ کا ہے جو سورج لوٹ آتا ہے قمر بھی ٹوٹ جاتا ہے یہ سکہ اور کس کا ہے؟ محمد مصطفیٰﷺ کا ہے ہر اک ساعت جو پچھلی ہے وہی اُولیٰ سے بہتر ہے یہ منصب اور کس کا ہے؟ محمد مصطفیٰﷺ کا ہے زمانہ گنگناتا ہے جب ان کی نعت کے نغمے بھلا پھر دور کس کا ہے؟ محمد مصطفیٰﷺ کا ہے نوازش اور عطاؤں کا ، ہے تجھ پر فیض جو حافؔظ کرے کیوں غور کس کا ہے؟ محمد مصطفیٰﷺ کا ہے (۱۹ صفر ۱۴۳۸ھ/۲۰ نومبر ۲۰۱۶ء)(لاہور سے واپس آتے ہوئے یہ اشعار ہوئے)