top of page
Naat Academy Naat Lyrics Naat Channel-Naat-Lyrics-Islamic-Poetry-Naat-Education-Sufism.png

نعت کی خوشبو گھر گھر پھیلے

حالِ دل کس کو سنائیں آپ ﷺ کے ہوتے ہوئے

حالِ دل کس کو سنائیں آپ ﷺ کے ہوتے ہوئے کیوں کسی کے در پہ جائیں آپ ﷺ کے ہوتے ہوئے

میں غلام مصطفی ﷺ ہوں یہ مری پہچان ہے غم مجھے کیوں کر ستائیں آپ ﷺ کے ہوتے ہوئے

شانِ محبوبی دکھائی جائے گی محشر کے دن کون دیکھے گا خطائیں آپ ﷺ کے ہوتے ہوئے

زلفِ محبوب خدا لہرائے گی محشر کے دن خوب یہ کس کی گھٹائیں آپ ﷺ کے ہوتے ہوئے

میں یہ کیسے مان جاؤں شام کے بازار میں چھین لے کوئی ردائیں آپ ﷺ کے ہوتے ہوئے

اپنا جینا اپنا مرنا اب اسی چوکھٹ پہ ہے ہم کہاں سرکار جائیں آپ ﷺ کے ہوتے ہوئے

کہہ رہا ہے آپ کا رب “اَنتَ فِیھِم” آپ سے میں انہیں دوں کیوں سزائیں آپ ﷺ کے ہوتے ہوئے

یہ تو ہو سکتا نہیں ہے یہ بات ممکن ہی نہی میرے گھر میں غم آ جائیں آپ ﷺ کے ہوتے ہوئے

کون ہے الطاف اپنا حال دل کس سے کہیں زخم دل کس کو دکھائیں آپ ﷺ کے ہوتے ہوئے

شاعر : سید الطاف حسین شاہ کاظمی

www.NaatAcademy.com

193 views

Recent Posts

See All

شہر نبی ﷺ تیری گلیوں کا

Shehre Nabi ﷺ Teri Galiyo Ka Nakhsha Hi Kuch Aisa Hai Khuld Bhi Hai Mustaq Ziyarat Jalwa Hi Kuch Aisa Hai Dil Ko Sukun De Aankh Ko...

ملتا ہے تیرے در سے زمانے کو فیض عام

ملتا ہے تیرے در سے زمانے کو فیض عام دنیا کے بادشہ بھی اسی در کے ہیں غلام تیرا غلام وہ کہ جو شاہوں کو بھیک دے نسبت نے دے دیا ہے بلندی کا...

bottom of page