top of page
Naat Academy Naat Lyrics Naat Channel-Naat-Lyrics-Islamic-Poetry-Naat-Education-Sufism.png

نعت کی خوشبو گھر گھر پھیلے

جوشِ وحشت نے کیا بادیہ پیما مجھ کو

جوشِ وحشت نے کیا بادیہ پیما مجھ کو خلد سے لائی ہے طیبہ کی تمنا مجھ کو

دیکھ لوں آپ نے کس لطف سے دیکھا مجھ کو ہوش رہ جائے دم نزع بس اتنا مجھ کو

اپنے پیاروں کے غلاموں میں جو پایا مجھ کو چشم حق بیں نے بڑے پیار سے دیکھا مجھ کو

اللہ اللہ مری چشم تصور کا کمال کالے کوسوں سے نظر آتا ہے طیبا مجھ کو

باندھ رکھے ہیں مرے جوشش حیرت نے قدم کھینچ لے چل دلِ مشتاق مدینا مجھ کو

کانٹے چن چن کے سیوں چاک گریباں اپنا راہ طیبہ میں رہے ہوش بس اتنا مجھ کو

میں نہیں کہتا کہ کچھ ہوش رہے ہاں نہ رہے سنگِ در پر ترے درکار ہے سجدہ مجھ کو

آپ کے ہوتے نہیں کوئی تمنا واللہ مل گئے آپ تو بس مل گئی دنیا مجھ کو

میں نے مانا کہ گناہوں کی نہیں حد لیکن کون پوچھے گا جو تم دو گے نکالا مجھ کو

کوئے طیبہ سے تو لے چلنے کی ضد ہے ناصح کس کو روؤں گا اگر خلد نہ بھایا مجھ کو

میں تو سمجھا تھا کہ عصیاں مرے لے ڈوبیں گے رحمتِ حق نے مگر ڈھونڈ نکالا مجھ کو

غوث اعظم، ہے خلیؔل آپ کے در کا منگتا اب تو دے دیجئے آقا کوئی ٹکڑا مجھ کو

5 views
bottom of page