top of page
Naat Academy Naat Lyrics Naat Channel-Naat-Lyrics-Islamic-Poetry-Naat-Education-Sufism.png

نعت کی خوشبو گھر گھر پھیلے

جو غمگسارِغریباں وہ چشمِ ناز نہ ہو

جو غمگسارِ غریباں وہ چشم ِ ناز نہ ہو

ہمارے عجز کی تلخی بہار ساز نہ ہو

ہر ایک اوج عبارت ہے تیری نسبت سے

وہ کچھ نہیں تری نسبت پہ جس کو ناز نہ ہو

یہ فیصلہ ہے کرم کا ہر اک کرم کی اساس

تری نگاہ سے پوشیدہ کوئی راز نہ ہو

نوازشیں تو مرے حال پر بہت ہیں مگر

مزا توجب ہے کہ دستِ طلب دراز نہ ہو

تمہاری یاد بھی محروم کیف رہتی ہے

جو آنکھ تر نہ ہو دل میں اگر گداز نہ ہو

رہے نہ میرے تصور میں گنبدا خضریٰ

خدا کرے مری ایسی کوئی نمازنہ ہو

اگر دعا میں نہ ہو واسطہ محمد کا

قبولیت کےلئے کوئی بھی جواز نہ ہو

مرا شعور مرے حق میں زہر بن جائے

مری طرف جو اگر چشم نیم باز نہ ہو

اگر وضو نہ میسر ہو مجھ کو اشکوں سے

خدا گواہ کہ خاؔلد مری نماز نہ ہو

12 views
bottom of page