top of page
Naat Academy Naat Lyrics Naat Channel-Naat-Lyrics-Islamic-Poetry-Naat-Education-Sufism.png

نعت کی خوشبو گھر گھر پھیلے

جمالِ نور کی محفل سے پروانہ نہ جائے گا

جمالِ نور کی محفل سے پروانہ نہ جائے گا مدینہ چھوڑ کر اب ان کا دیوانہ نہ جائے گا

بڑی مشکل سے آیا ہے پلٹ کر اپنے مرکز پر مدینہ چھوڑ کر اب ان کا دیوانہ نہ جائے گا

یہ مانا خلد بھی ہے دل بہلنے کی جگہ لیکن مدینہ چھوڑ کر اب ان کا دیوانہ نہ جائے گا

نشیمن باندھنا ہے شاخِ طوبیٰ پر مقدر کا مدینہ چھوڑ کر اب ان کا دیوانہ نہ جائے گا

جو آنا ہے تو خود آئے اجل عمرِ ابد لے کر مدینہ چھوڑ کر اب ان کا دیوانہ نہ جائے گا

ٹھکانا مل گیا ہے فاتحِ محشر کے دامن میں مدینہ چھوڑ کر اب ان کا دیوانہ نہ جائے گا

فرازِ عرش سے اب کون اترے فرشِ گیتی پر مدینہ چھوڑ کر اب ان کا دیوانہ نہ جائے گا

دو عالم کی امیدوں سے کہو مایوس ہو جائیں مدینہ چھوڑ کر اب ان کا دیوانہ نہ جائے گا

نہ ہو گر داغِ عشقِ مصطفیٰ کی چاندنی دل میں غلامِ با وفا محشر میں پہنچا نہ جائے گا

حبیبِ کبریا کی عظمتوں سے منحرف ہو کر یہ دعوائے مسلمانی کبھی مانا نہ جائے گا

مِرے سرکار آ کر نقش کر دو اب کفِ پا کو دلِ بیمار کا رہ رہ کے گھبرانا نہ جائے گا

ظہورِ عشق کا موسم کہاں سے لائے گا رضواں اگر باغِ جناں میں ان کامَے خانہ نہ جائے گا

پہنچ جائے گا ان کا نام لے کر خلد میں ارؔشد تہی دامن سہی نازِ غلامانہ نہ جائے گا

181 views
bottom of page