جس کو کچھ حب مصطفی ہی نہیں اُس کے ایمان کا پتا ہی نہیں
جو نہیں تابع رسول اللہﷺ تابع امر کبریا ہی نہیں
ہے وہ یکتائے عالم ایجاد اُس کا ثانی کوئی ہوا ہی نہیں
خبررہ رسم دین مصطفوی دوسرا مسکن صفاہی نہیں
اے خدائے کریم تیرے سوا دوسرا اعطی وعطا ہے نہیں
کر عطا میرے مطلب دل کو تجھ سے مطلب کوئی چھپا ہی نہیں
جزیتری آستان رحمت کے اہل حاجت کی التجا ہی نہیں
اب تو غیر از زیارت نبوی اور کاؔفی کا مدعا ہی نہیں