top of page
Naat Academy Naat Lyrics Naat Channel-Naat-Lyrics-Islamic-Poetry-Naat-Education-Sufism.png

نعت کی خوشبو گھر گھر پھیلے

جس نے نبی کے عشق کوایماں بنا لیا

جس نے نبی کے عشق کو ایما ں بنا لیا

ایما ن کی ہر ایک حقیقت کو پا لیا

جس نے درِ حضور پہ سرکو جھکا لیا

دونوں جہاں میں اس نے مقدر بنا لیا

میں تو دیار ِ پاک کے قابل نہ تھا مگر

قربان جاؤں پھر بھی مدینے بلا لیا

ٹھکرا دیا گیا تھا جسے کائنات میں

سرکار نے اسے بھی گلے سے لگا لیا

کیا پوچھتے ہو شان ِ کریمی حضور کی

منگتوں نے بڑھ کے اپنی طلب سے سِوالیا

بچ کر ہی اس کی راہ سے گزری ہیں مشکلیں

نامِ نبی کو جس نے وظیفہ بنا لیا

ہر سانس حادثات کی یورش رہی مگر

بندہ نواز یوں نے تمہاری بچا لیا

اب اس نشان سے ہوگا جبیں کو سجا لیا

اس آستاں سے ہم نے جبیں کو سجا لیا

خاؔلد اسی کی جھولی ہے معمورۂِ مراد

جس بے نوا نے صدقۂِ خیرا لوریٰ لیا

20 views
bottom of page