top of page
Naat Academy Naat Lyrics Naat Channel-Naat-Lyrics-Islamic-Poetry-Naat-Education-Sufism.png

نعت کی خوشبو گھر گھر پھیلے

جس بھکاری کو کیا آپ کی رحمت نے نہال

جس بھکاری کو کیا آپ کی رحمت نے نہال

بخدا اس کے قدم چومتا ہے اوج کمال

اس توجّہ کے تصّدق ہے اُنہیں کتنا خیال

سینکڑوں غم ہیں مگر پھر بھی نہیں کوئی ملال

سوچتا رہتا ہوں ہر وقت وہ کیسے ہوں گے

ڈوبنے دیتا نہیں جن کا مصیبت میں خیال

ایسا آئینہ ہے حُسن ِ رُخ محبوب ِ خدا

جس کے جوہر میں ہے موجود مصّور کا جمال

حوصلے اُن کے کرم نے ہی دیئے ہیں ورنہ

ان کی تعریف کروں یہ تو نہیں میری مجال

وہ تو مائل بہ کرم ہیں یہ گوارا ہی نہیں

اُن کے دربار میں پھیلائے کوئی دستِ سوال

اے خدا تجھ کو تیری بندہ نوازی کی قسم

دلِ بے تاب کو دے عشقِ عمر سوزِ بلال

حسن و خوبی میں وہ یکتا ہیں کرم میں یکتا

اُن سا بے مثل ہے کوئی نہ کوئی اُن کی مثال

عشق ِ سرکار ِ مدینہ کے تصّدق دل و جاں

یہ عُروج ایسا ہے ممکن نہیں جس کو زوال

جب کبھی زینت ِ لب نعت کے اشعار بنے

اُن کے جلوے نظر آئے سرِ محرابِ خیال

ان کے دیدار سے محروم نہیں رہ سکتا

آنکھیں اشکوں سے کرے پاک جو مشتاقِ جمال

دیکھ سرکار نے کیا کیا نہیں بخشا خاؔلد

ایک ہی بار تو پھیلا تھا ترا دستِ سوال

11 views
bottom of page