جدھر کو رونق افزا وہ بہار باغ رضوان ہو تمامی کوچہ و بازار نگہت سے گلستان ہو
سواری جس طرف اُس شکریں گفتار کی گذری تواُس صحرا کا ریگستان تمامی شکر ستان ہو
پڑی پر توجدہر کو لعل لب پر دُروندان کا وہاں کے سنگریزوں سے ہویدا دُر مرجان ہو
اگر وہ کھولدے گیسوئے مشکین کو سیہ شب میں یکایک اختر ِ بخت شب یلد درخشاں ہو
کوئی گل باغ امکان میں کہلا ہے اور بھی ایسا کہ جس کے واسطے پیدا بہار باغ امکان ہو
حسینان و جمیلان جہاں سے ان کو کیا نسبت کہ جن کی حسن کا ادنی سا پر تو ماہ کنعان ہو
ملال ناخن انگشت والا کے اشارے ہے عجب کیا ہے کہ دو تکڑے نہ قرص ماہ کنعان ہو
اگر دوش صبا پر تھا روان تخت سلیمانی براق رحمت عالم فلک پر گرم جولان ہو
کلیم اللہ کا معراج کوہ ِ طور پر ہوئے رسول اللہ ﷺ کا معراج فرش عرش رحمان ہو
مدینہ کی طرف پہنچوں تو پہنچوں مقصد لکھو حصولِ راحت ِجان فروغ دین ایمان ہو
اسیر دام حرماں ہوں کمند یاس کا قیدی میرے اللہ میرے مشکل کشا دشوار آسان ہو
الہی یا الہی یا اللہ العالمین یارب میرے حال پریشان پر عنایات فراوان ہو
دکھا دے بلدۂ طیب دکھادے روضۂ اقدس دکھا دے گبند خضرا کہ تسکین دل و جان ہو
دکھادے وہ بھی دن یارب کہ حاضر ہو کے کؔا فی جناب مصطفی ﷺ کے آستانہ پر غزل خواں ہو