top of page
Naat Academy Naat Lyrics Naat Channel-Naat-Lyrics-Islamic-Poetry-Naat-Education-Sufism.png

نعت کی خوشبو گھر گھر پھیلے

جبریلِ امیں شان بشر دیکھ رہے ہیں

جبریل امیں شان بشر دیکھ رہے ہیں سدرہ پہ کھڑے گردِ سفر دیکھ رہے ہیں

یہ ان کی محبت کا اثر دیکھ رہے ہیں بس ان کے نظارے ہیں جدھر دیکھ رہے ہیں

صدیق کی الفت کا ثمر دیکھ رہے ہیں بوجہل کو تو ہم خاک بہ سر دیکھ رہے ہیں

سرکار دو عالم کی غلامی میں جو آئے سرتاجی کونین عمر دیکھ رہے ہیں

فیضان محبت ہے کہ عشّاق یہاں ہیں اللہ کے محبوب کا گھر دیکھ رہے ہیں

اللہ کے محبوب کی تعظیم کی خاطر جھکتے ہوئے سرداروں کے سر دیکھ رہے ہیں

انسان تو کیا چیز ہے ہم پائے نبی پر رکھتے ہوئے جبریل کو سر دیکھ رہے ہیں

اللہ کے بندوں نے انہیں نور بھی دیکھا اور دیو کے بندے ہیں بشر دیکھ رہے ہیں

جھولی کو پسارے ہوئے محتاج و غنی ہیں اور رحمت کونین کا در دیکھ رہے ہیں

اللہ مری چشم تمنا کا بھرم رکھ وہ دیکھ کہ سرکار ادھر دیکھ رہے ہیں

عالم میں نِکو نام ہوں فیضان رضا سے گمنام مجھے تنگ نظر دیکھ رہے ہیں

یہ مرشد کامل کا ہی فیضان ہے ریحؔاں کہ اہل ہنر مجھ میں ہنر دیکھ رہے ہیں

ریحؔاں سا کوئی پھول گلستاں میں نہیں ہے

ہر رخ سے چمن اہل نظر دیکھ رہے ہیں

29 views
bottom of page