تمہیں تو ہو خاتم پیمبرﷺ تمہیں تو ہو شانِ حق کے مظہر تمہیں ہمارے شفیع محشر تمہیں تو ہو دوجہاں کے رہبر
نہ کوئی والی نہ کوئی ہمسر ہوا ہے سارا زمانہ دشمن خبر تو لیجئے میرے پیمبرﷺ بھٹک رہا ہے غلام در در
ہزاروں نبیوں کے جمگھٹے میں بجز تمہارے اے کملی والے ہوئے کلیم و خلیل لیکن ہوا نہ کوئی حبیب داور
کریم تم ہو شفیع تم ہو تمہارے ہاتھوں میں ساری دولت میں خالی جاؤں بتاؤ کیونکر ہمارے مولا ہمارے سرورﷺ
یہی ہے اک التجا ہماری یہی ہے اک آرزو ہماری بروز محشر اے کملی والےﷺ تو رکھنا سایہ ہمارے سر پر
مدینے والے بچانا اس دم لبوں پہ اخؔتر کے جاں ہو جس دم بس آخری التجا ہے اتنی اے میرے آقا اے میرے سرورﷺ