top of page
Naat Academy Naat Lyrics Naat Channel-Naat-Lyrics-Islamic-Poetry-Naat-Education-Sufism.png

نعت کی خوشبو گھر گھر پھیلے

تم ذاتِ خدا سے نہ جدا ہو نہ خدا ہو

تم ذاتِ خدا سے نہ جدا ہو نہ خدا ہو ﷲ کو معلوم ہے کیا جانیے کیا ہو

یہ کیوں کہوں مجھ کو یہ عطا ہو یہ عطا ہو وہ دو کہ ہمیشہ مرے گھر بھر کا بھلا ہو

جس بات میں مشہورِ جہاں ہے لبِ عیسیٰ اے جانِ جہاں وہ تری ٹھوکر سے اَدا ہو

ٹوٹے ہوئے دم جوش پہ طوفانِ معاصی دامن نہ ملے اُن کا تو کیا جانیے کیا ہو

یوں جھک کے ملے ہم سے کمینوں سے وہ جس کو ﷲ نے اپنے ہی لیے خاص کیا ہو

مِٹی نہ ہو برباد پسِ مرگ الٰہی جب خاک اُڑے میری مدینہ کی ہوا ہو

منگتا تو ہیں منگتا کوئی شاہوں میں دکھا دے جس کو مرے سرکار سے ٹکڑا نہ ملا ہو

قدرت نے اَزل میں یہ لکھا اُن کی جبیں پر جو اِن کی رِضا ہو وہی خالق کی رِضا ہو

ہر وقت کرم بندہ نوازی پہ تُلا ہے کچھ کام نہیں اِس سے بُرا ہو کہ بھلا ہو

سو جاں سے گنہگار کا ہو رختِ عمل چاک پردہ نہ کھلے گر ترے دامن سے بندھا ہو

اَبرار نکوکار خدا کے ہیں خدا کے اُن کا ہے وہ اُن کا ہے جو بد ہو جو بُرا ہو

اَے نفس اُنھیں رَنج دیا اپنی بدی سے کیا قہر کیا تو نے ارے تیرا بُرا ہو

ﷲ یونہی عمر گزر جائے گدا کی سر خم ہو دَرِ پاک پر اور ہاتھ اُٹھا ہو

شاباش حسنؔ اور چمکتی سی غزل پڑھ دل کھول کر آئینۂ ایماں کی جِلا ہو

ذوقِ نعت

29 views
bottom of page