بیاں ہو کس سے کمال محمد عربی ہے بے مثال جمال محمد عربی
درود کیوں نہیں پڑھتے خموش کیسے ہو بیان ہوتا ہے حال محمد عربی
مجال کیا ہے کہ انس وملک کریں تعریف خدا سے پوچھیے حال محمد عربی
یہ جان کیا دو جہاں گر مجھے میسر ہوں کروں فدا بجمال محمد عربی
نرفت لا بزبان مبارکش ہر گز عجب ہے جو دونوال محمد عربی
زمانہ پلتا ہے اس آستان عالی سے عجب ہے جو دونوال محمد عربی
نبی کے نام سے تھراتے ہیں شہانِ جہاں بڑا ہے رعب و جلال محمد عربی
زیارت نبوی دید حق تعالیٰ ہے وصال حق ہے وصال محمد عربی
الہیٰ امت عاصی مری مجھے دےڈال یہی ہے رب سے سوال محمد عربی
لگا رہے ہیں ہمیشہ سے مہرومہ چکر ملا نہ کوئی مثال محمد عربی
بجائے سرمہ لگاؤں اسے میں آنکھوں میں ملے جو خاک نعال محمد عربی
میں لے کے کیا کروں حورو قصور اے رضواں کُھبا نظر میں جمال محمد عربی
فرشتوں قبر میں مجھ سے سمجھ کے کرنا سوال میں ہوں غلام بلا ل محمد عربی
اندھیری رات نہ ہوگی مری لحد کی کبھی میں ہوں غلام بلال محمد عربی
گیا ہ خاروخس و خاک سے وہ بد تر ہے نہیں ہے جس کو خیال محمد عربی
جمیلِ قادری شکر خدا کہ تو بھی ہوا غلام عترت و آل محمد عربی
قبالۂ بخشش