ان سلے ہونٹ ہلاؤ نہیں شرماؤ میاں بھیجتے سرور عالم پہ درود آؤ میاں
موت آئے تو کرے رشک زمانہ تم پر ان کی الفت کے چراغ ایسے جلا جاؤ میاں
مرتبہ جان کے سرکار کا کچھ بات کہو ورنہ بہتر ہے کہ مر جاؤ نہ چلاؤ میاں
اپنی کوشش یہاں کام آئی نہ آئے گی کبھی پاس تم کو وہ بلائیں گے نہ غم کھاؤ میاں
واعظو! مرتبہ جی جاں سے کرو ان کا بیاں حق کی تقلید کئے جاؤ نہ کتراؤ میاں
کام آئے گی شفاعت یا نہیں آئے گی جاؤ قرآن پڑھو یوں نہ بکے جاؤ میاں
ہم در شاہ مدینہ کے ہیں نوکر واعظ چکنی چپڑی نہ سنا کر ہمیں پھسلاؤ میاں
جن کو تم خود سا بشر کہتے ہوئے تھکتے نہیں کوئی ایک ان سا بشر سامنے لے آؤ میاں
اہل سنت کا عقیدہ ہے تمہارا ازہر شکر مولا کرو تقدیر پہ اتراؤ میاں
محمد اویس ازہر مدنی
???? ????ℯ?? ________________________________ ᴀᴅᴍɪɴ – https://www.facebook.com/OwaisRazvi
Academy Group Only Writer & Poets https://www.facebook.com/groups/NaatAcademyIndia/
????? ???? ????? ?www.NaatAcademy.co
#OwaisRazvi #OfficialNetwork #NaatAcademy #NaatEducation #NaatAcademyIndia #NaatDiary #NaatWrites #NaatWriters #IslamicPoetryWriters #NewNaat2020 #نعتِ_رسول_مقبولﷺ #نعت_اکیڈمی #صلى_الله_عليه_وسلم #درودشریف #درودوسلام