top of page
Naat Academy Naat Lyrics Naat Channel-Naat-Lyrics-Islamic-Poetry-Naat-Education-Sufism.png

نعت کی خوشبو گھر گھر پھیلے

بلغ العلیٰ بکمالہٖ، کشف الدجیٰ بجمالہٖ حسنت جمیع خصالہٖ، صلو علیہ وآلہٖ

کہا جبریل نے با ادب، کہ خدا نے تمہیں کیا طلب ہے تمہارے نور کا جلوہ سب، کہ تمہی تو ہو اِک حبیبِ رب

بلغ العلیٰ بکمالہٖ، کشف الدجیٰ بجمالہٖ حسنت جمیع خصالہٖ، صلو علیہ وآلہٖ

کیا چاک سینۂ پاک کو، کیا صاف قلب بے باک کو ہوا حکم ہفت افلاک کو، کہ انہی پہ ہے فخر بس خاک کو

بلغ العلیٰ بکمالہٖ، کشف الدجیٰ بجمالہٖ حسنت جمیع خصالہٖ، صلو علیہ وآلہٖ

جو براق لے کے ہوا رواں، تو عجیب لطف رہا وہاں وہ براق تھا جو ابھی یہاں، فقط ایک جھپک میں گیا کہاں

بلغ العلیٰ بکمالہٖ، کشف الدجیٰ بجمالہٖ حسنت جمیع خصالہٖ، صلو علیہ وآلہٖ

چلے لا مکاں کو مکاں سے جب، بکمالِ شوقِ لقائے رب تھے پَرے جمائے فرشتے سب، تھا زباں پہ اُنکی بصد ادب

بلغ العلیٰ بکمالہٖ، کشف الدجیٰ بجمالہٖ حسنت جمیع خصالہٖ، صلو علیہ وآلہٖ

گئے کعبہ سے جو وہ قدس تک، تو زمانہ سارا گیا چمک ہوا نُور ارض سے تا فلک، ہوا محوِ دید ہر اِک ملک

بلغ العلیٰ بکمالہٖ، کشف الدجیٰ بجمالہٖ حسنت جمیع خصالہٖ، صلو علیہ وآلہٖ

وہاں منتظر تھے سب انبیاء، پئے خیرِ مقدمِ مصطفیٰ﷐ تھے وہ مقتدی تو یہ مقتدا، سُنا سب نے خطبہ حضور کا

بلغ العلیٰ بکمالہٖ، کشف الدجیٰ بجمالہٖ حسنت جمیع خصالہٖ، صلو علیہ وآلہٖ

گئے بیتِ قدس سے جو مصطفٰے﷑، تو تھاپَل میں سدرۃ المنتہیٰ کہا جبرئیل نے سیّدا، کہ ہے آگے رستہ حضور کا

بلغ العلیٰ بکمالہٖ، کشف الدجیٰ بجمالہٖ حسنت جمیع خصالہٖ، صلو علیہ وآلہٖ

یہاں رفرف آپ کے زیرِ پا، وہاں سب حجاب دئیے اُٹھا چلی آرہی تھی یہی صدا، کہ قریب آمِرے مصطفٰے ﷐

بلغ العلیٰ بکمالہٖ، کشف الدجیٰ بجمالہٖ حسنت جمیع خصالہٖ، صلو علیہ وآلہٖ

سرِ عرش جلوہ کُنا ہوئے، شبِ تارِ نورِ فشاں ہوئے وہ ورائے کون و مکاں ہوئے، تو فرشتے زمزمہ خواں ہوئے

بلغ العلیٰ بکمالہٖ، کشف الدجیٰ بجمالہٖ حسنت جمیع خصالہٖ، صلو علیہ وآلہٖ

ہوئے دو کماں سے قریب تر، تو ادب کے ساتھ اُٹھی نظر یہاں عبدیت تھی کمال پر، اور علومِ حق کے کُھلے تھے در

بلغ العلیٰ بکمالہٖ، کشف الدجیٰ بجمالہٖ حسنت جمیع خصالہٖ، صلو علیہ وآلہٖ

تھی یہاں سے پیش تحیّتیں، تو عطا وہاں سے تھیں رحمتیں مِلی وہ حبیب کو بر کتیں، کہ تمام بخش دیں نعمتیں

بلغ العلیٰ بکمالہٖ، کشف الدجیٰ بجمالہٖ حسنت جمیع خصالہٖ، صلو علیہ وآلہٖ

جو رضائے احمدِ مجتبیٰ، وہ رضائے خلقِ کبریا یہ ہے شان رفعتِ مصطفیٰ، کہ نہ کوئی حد ہے نہ انتہا

بلغ العلیٰ بکمالہٖ، کشف الدجیٰ بجمالہٖ حسنت جمیع خصالہٖ، صلو علیہ وآلہٖ

4,836 views
bottom of page