نہیں چین دیتا زمانہ محمد ﷺ بس اب جلد طیبہ بلانا محمد ﷺ
پھنسا ہے یہ گرداب رنج و الم میں مرر پار بیڑا لگانا محمد ﷺ
رلایا ہے فرقت میں گر مثلِ شبنم تو اب صورتِ گُل ہنسانا محمد ﷺ
مجھے مال و دولت کی پروا نہیں ہے گدا اپنے در کا بنانا محمد ﷺ
نہ ہو تے جو تم شافعِ روزِ محشر کہاں تھا ہمارا ٹھکانا محمد ﷺ
نشہ جس کا بیخود رکھے تا قیامت مجھے اب وہی مے پلانا محمد ﷺ
صدا قم باذنی کی مجھ کو سنا کر میں بیدمؔ پڑا ہوں جِلانا محمد ﷺ
کلام: بیدم شاہ وارثی