بریلی کے تاجدار
- Naat Academy
- Oct 9, 2020
- 1 min read
منقبت بحضور امام احمد رضا خان بریلوی علیہ الرحمہ
ولیوں میں شاہکار بریلی کے تاجدار، آقاﷺ پہ ہیں نثار بریلی کے تاجدار
ہے ان کی ذات کشتۂ عشقِ رسولِ پاکﷺ، صد فخر و افتخار بریلی کے تاجدار
ہیں سنتِ نبیﷺ میں ڈھلے سر سے پاؤں تک، با عز و با وقار بریلی کے تاجدار
تبلیغِ دین کرتے رہے ساری زندگی، بانٹا جنہوں نے پیار بریلی کے تاجدار
نعتوں سے ان کی عشقِ نبی کو ملا فروغ، ایسے ہیں نعت کار بریلی کے تاجدار
بدمذہبوں کی جس نے پرخچے اڑا دئیے، تلوار کی ہیں دھار بریلی کے تاجدار
آصف میں صرف اتنا کہوں گا بلا شبہ، ہیں فضلِ کردگار بریلی کے تاجدار
محمد آصف قادری