top of page
Naat Academy Naat Lyrics Naat Channel-Naat-Lyrics-Islamic-Poetry-Naat-Education-Sufism.png

نعت کی خوشبو گھر گھر پھیلے

اے حبیبِ رب اکبرﷺ! آپ ﷺکے ہوتے ہوئے

نعتِ رسولِ مقبول ﷺ اے حبیبِ رب اکبرﷺ! آپ ﷺکے ہوتے ہوئے کون اترے دل کے اندرآپ ﷺکے ہوتے ہوئے کیسے چمکیں ماہ و اخترآپ ﷺکے ہوتے ہوئے کیسے مہکیں مشک و عنبر آپﷺ کے ہوتے ہوئے کر رہے ہیں جب مری ہر اک ضرورت کا خیال کیوں میں دیکھوں غیرکا درآپﷺکےہوتےہوئے کس طرح بھائے مری آنکھوں کو دنیا کا جمال اے حسینوں سے حسیں تر آپﷺ کے ہوتے ہوئے اس قدر مجھ کو یقیں ہے دیکھ سکتا ہی نہیں کوئی غم بھی مجھ کومڑکر آپﷺکےہوتےہوئے کاش! ہوتا ساقئِ کوثرﷺ کے عہدِ پاک میں میں بھی پڑھتا نعتِ انورآپ ﷺکے ہوتے ہوئے کیا سوالوں سے ڈرائیں گے مجھے منکر نکیر قبر میں محبوبِ داورﷺآپﷺ کے ہوتے ہوئے جب مرے حامی ہیں آصف شافع روزِ جزاﷺ، کیوں کروں میں فکرِ محشرآپﷺ کے ہوتے ہوئے محمد آصف قادری

41 views
bottom of page