top of page
Naat Academy Naat Lyrics Naat Channel-Naat-Lyrics-Islamic-Poetry-Naat-Education-Sufism.png

نعت کی خوشبو گھر گھر پھیلے

ایک ذرّے کو بھی خورشید بناتے دیکھا

ایک ذرّے کوبھی خورشید بناتے دیکھا

اُن کو ہر حال میں تقدیر جگاتے دیکھا

واقعی اب بھی دلوں پر ہے حکومت اُن کی

سر کشوں کو سرِ تسلیم جُھکاتے دیکھا

آنکھیں پڑھتی ہیں اگر دیکھ کے روضے کو درود

آنسوؤں کو بھی وہاں نعت سُناتے دیکھا

درد دیوار ہیں روشن کہیں آنسو روشن

جشن میلاد ہر ایک شے کو مناتے دیکھا

آپ کی قوّت بازو پہ تصدّق دل و جاں

بار اُمت کے گناہوں کا اٹھاتے دیکھا

آپ کے آنے کا ایقان اِسے کہتے ہیں

ہم نے عشاق کو گھر بار سجاتے دیکھا

دل کہاں اور کہاں آپ کے جلوے آقا

ہم نے کوزے میں بھی دریا کو سماتے دیکھا

جن کو دنیا میں کوئی پوچھنے والا ہی نہ تھا

اُن کو بھی دامن ِ رحمت میں چھپاتے دیکھا

اُس نے محسوس کیا عشق کسے کہتے ہیں

جس نے خاؔلد کو کبھی نعت سناتے دیکھا

5 views
bottom of page