top of page
Naat Academy Naat Lyrics Naat Channel-Naat-Lyrics-Islamic-Poetry-Naat-Education-Sufism.png

نعت کی خوشبو گھر گھر پھیلے

اگر حبّ نبی کے جام چھلکائے نہیں جاتے

کتنی محبوب خدا نے تجھے صورت بخشی جو ہے قرآن ہی قرآن وہ سیرت بخشی انبیاء حشر میں ڈھونڈیں گے سہارا تیرا میرے آقا تجھے اللہ نے وہ عزت بخشی

اگر حُب نبی کے جام چھلکائے نہیں جاتے

تو یہ آثار رحمت کے کہیں پائے نہیں جاتے

کرم کے ساتھ ہی یہ شیوۂِ لطف و رکم دیکھو

کرم کے بعد بھی احسان جتلائے نہیں جاتے

اندھیری قبر میں چمکیں گے داغ ان کی محبت کے

کوئی عالم بھی ہو پہ چاند گہنائے نہیں جاتے

نہ ہو عشقِ نبی تو کیف سے خالی ہیں سب سجدے

یہ کچھ ایسے حقائق ہیں کہ جھٹلائے نہیں جاتے

خوشا قسمت مجھے دیوانگی اس در پہ لے آئی

جہاں سے بینوا محروم لوٹائے نہیں جاتے

انہیں کا خیر مقدم میکدے کرتے ہیں خود آکر

محمد کے جو مستانے ہیں ترسائے نہیں جاتے

تمہارا ہوں تمہیں سے بھیک مانگوں گا تمہیں دو گے

کسی کے سامنے بھی ہاتھ پھیلائے نہیں جاتے

یہ در اللہ اکبر در ہے سلطانِ مدینہ کا

نہیں کے تو یہاں امکان ہی پائے نہیں جاتے

وہ دل جس میں نبی کی یاد سے خاؔلد چراغاں ہے

شب دیجور کے اس تک کبھی سائے نہیں جاتے

13 views
bottom of page