top of page
Naat Academy Naat Lyrics Naat Channel-Naat-Lyrics-Islamic-Poetry-Naat-Education-Sufism.png

نعت کی خوشبو گھر گھر پھیلے

اور تو کچھ بھی نہیں حسنِ عمل میرے پاس

اور تو کچھ بھی نہیں حسنِ عمل میرے پاس

مجھ خطا کار کو سرکار کی رحمت کی ہے آس

پوچھے جائیں گے سر حشر جب اعمال میرے

ان کی مدحت کو بناؤں گا میں بخشش کی اساس

لے کے سینے میں ہم انوار حرم آئے ہیں

بن کے طیبہ سے بھی تصویر کرم آئے ہیں

ان کا آنا بھی ہے عنوان کرم صلی علی

جب بھی آئے ہیں وہ مائل بہ کرم آئے ہیں

جب بھی یاد ان کو کیا ہے یہی محسوس ہوا

میرے گھر رحمتِ عالم کے قدم آئے ہیں

دیکھ لیں ایک نظر آپ تو سب کچھ مل جائے

ہم بھی دل میں لئے امید ِ کرم آئے ہیں

مل گئی دولتِ کونین نہ کیوں ناز کروں

میرے حِصّے میں فقط آپ کے غم آئے ہیں

سجدۂ شوق رہا ان کے قدم سے منسوب

ہم مدینےمیں بھی از راہ ِ حرم آئے ہیں

ان کی تعریف سے قاصر ہی رہے ہیں خاؔلد

لے کے احساس یہی اہل قلم آئے ہیں

11 views
bottom of page