top of page
Naat Academy Naat Lyrics Naat Channel-Naat-Lyrics-Islamic-Poetry-Naat-Education-Sufism.png

نعت کی خوشبو گھر گھر پھیلے

انبیا کو بھی اجل آنی ہے

انبیا کو بھی اجل آنی ہے مگر ایسی کہ فقط آنی ہے

پھر اُسی آن کے بعد اُن کی حیات مثل سابق و ہی جسمانی ہے

روح تو سب کی ہے زندہ ان کا جسم پر نور بھی روحانی ہے

اوروں کی روح ہو کتنی ہی لطیف اُن کے اجسام کی کب ثانی ہے

پاؤں جس خاک پہ رکھ دیں وہ بھی روح ہے پاک ہے نورانی ہے

اس کی ازواج کو جائز ہے نکاح اس کا ترکہ بٹے جو فانی ہے

یہ ہیں حَیّ ابدی ان کو رضؔا صدق وعدہ کی قضا مانی ہے

حدائقِ بخشش

48 views
bottom of page