top of page
Naat Academy Naat Lyrics Naat Channel-Naat-Lyrics-Islamic-Poetry-Naat-Education-Sufism.png

نعت کی خوشبو گھر گھر پھیلے

افلاک سے اونچا ہے ایوان محمد کا

افلاک سے اونچا ہے ایوان محمد کا مخلوق الٰہی ہے سامان محمد کا

پاتے ہیں سبھی صدقہ ان کے در اقدس سے ہر ذرۂ عالم ہے مہمان محمد کا

ہوتی ہے ہراک نعمت تقسیم مدینے سے کونین میں جاری ہے فیضان محمد کا

دیتے ہیں ملک پہرہ سرکار کے روضے پر جبریل معظم ہے دربان محمد کا

عالم ہے اگر شیدا ان پر تو تعجب کیا خود چاہنے والا ہے رحمٰن محمد کا

شاہان جہاں کیوں کر رکھیں نہ سر آنکھوں پر فرمان الٰہی ہے فرمان محمد کا

حور و ملک و غلماں جن و بشر و حیواں لیتے ہیں سبھی سر پر فرمان محمد کا

طیبہ کو جاتا ہے کہتے ہیں ملک باہم لو دیکھو وہ آتا ہے مہماں محمد کا

تکلیف حضر سے تو دل تنگ نہ ہو زائر برسے گا ترے اوپر باران محمد کا

رویا میں نہ دیکھا گر وہ چہرۂ نورانی لے جاؤں گا دنیا سے ارمان محمد کا

افسوس کہ اے بلبل تو نے نہ کبھی دیکھا بے خار گلستاں ہے بستاں محمد کا

کیوں چاک ہو غم سے دل کیوں فوج الم گھیر سر پر ہے غلاموں کے دامان محمدکا

دنیا کی سبھی باتیں مٹ جائیں مرے دل سے ہو در زباں کلمہ ہر آن محمد کا

جب مدح و ثنا حق نے قرآن میں فرمائی کیا منہ ہے جو واصف ہو انسان محمد کا

تقدیر جمیل اپنی شاہوں سے رہے بڑھ کر سگ اپنا بنائے گرد ربان محمد کا

قبالۂ بخشش

62 views
bottom of page