top of page
Naat Academy Naat Lyrics Naat Channel-Naat-Lyrics-Islamic-Poetry-Naat-Education-Sufism.png

نعت کی خوشبو گھر گھر پھیلے

ادھر نہیں یا اُدھر نہیں ہے نبیﷺ کا جلوہ کدھر نہیں ہے

ادھر نہیں یا اُدھر نہیں ہے نبیﷺ کا جلوہ کدھر نہیں ہے مگر جمالِ نبیﷺ کو دیکھے بشر کی ایسی نظر نہیں ہے

وفور دیوانگی یہ کیسی یہ شور کیسا در نبیﷺ پر وہ واقفِ راز دل ہیں اختر تجھے یہ شاید خبر نہیں ہے

فلک جو دیکھے مرے قمر کو تو بھول جائے قمر کو اپنے چھپالے ابرِ سیاہ جس کو مرا قمر وہ قمر نہیں ہے

قسم خدا کی وہ دل نہیں ہے تری محبت ہے جو ہو خالی وہ آنکھ بھی کوئی آنکھ ہے جو تری جدائی سے تر نہیں ہے

عجب ہے لطف غمِ نبیﷺ بھی نہیں اسے حاجت مداوا دوا ہو جس درد کا مداوایہ ایسا دردجگر نہیں ہے

اٹھا دو للّلہ اٹھا دو للّلہ نقاب روئے قمر فشاں کو دکھا دو جلوہ کہ تیرے بیمار کو امید سحر نہیں ہے

یہ مانتاہوں تری نظر میں مری نظر ہے قمر یہ لیکن میں ان کے تلوؤں کو دیکھتا ہوں مری نظر چاند پر نہیں ہے

ہے مثل اپنے ہتھیلیوں کے زمانۂ ماضی و مضارع وہ کون سی شئے ہے عقل والو جو ان کے پیش نظر نہیں ہے

خدا کے پیارے سے ہو کے بدظن خدا کو بھی کر لیا ہے دشمن ارے منافق تجھے ہوا کیا ذرا بھی خوفِ سقر نہیں ہے

بربِّ کعبہ کریں گے خود رہبری تمھاری وہ غائبانہ رہِ طلب میں تجھے اب اخؔتر ضرورت راہبر نہیں ہے

18 views
bottom of page