top of page
Naat Academy Naat Lyrics Naat Channel-Naat-Lyrics-Islamic-Poetry-Naat-Education-Sufism.png

نعت کی خوشبو گھر گھر پھیلے

اب کہاں حشرمیں اندیشئہ رسوائ ہے

اب کہاں حشر میں اندیشہء رُسوائی ہے

آنکھ اللہ کےمحبوب کی بَھر آئی ہے

یا محمد وہ تری شانِ دِل آرائی ہے

جس کا شیدا ہے خدا خلق تمنّائی ہے

عشق کی اور کہاں ایسی پذیرائی ہے

آ اِدھر آ یہ مدینے سے صَدا آئی ہے

ہر خوشی ایک ہی نقطے پہ سمٹ آئی ہے

جب توجّہ مرے سرکار نے فرمائی ہے

وسعتوں کو تری رحمت نے دیا ہے مفہوم

قربِ قوسین ترے اورج کی انگڑائی ہے

عرش بھی اس کے لیے فرش ہوا جاتاہے

جس نے سرکار کے قدموں میں جگہ پائی ہے

زندگی مردہ ضمیروں کو عطا فرمادی

کتنی اعلیٰ مرے آقا کی مسیحائی ہے

سر جھکا یا تو مدینہ ہی مقابل پایا

کتنی مقبول محبت کی جبیں سائی ہے

وعدہءِ بخششِ امت بھی تھا کافی، لیکن

اے خدا تو نے محمد کی قسم کھائی ہے

اپنے دامن میں چھپالیں گے شفیع محشر

کب غلا موں کی گوارا انہیں رسوائی ہے

آپ کو دیکھکے دیکھا ہے خدا کو سب نے

آپ کی ذات ہی آئینہ یکتائی ہے

یہ دَرِ رحمتِ عالم ہےیہاں پر خاؔلد

قبل فریاد ہی فریاد کی شنوائی ہے

2 views
bottom of page