عالی عالی
آپﷺ کی آقا شان نِرالی ہر ساعت ہے عالی عالی آپﷺ کی مدحت گوشہ گوشہ پتّہ پتّہ ڈالی ڈالی آپﷺ سے پہلے تھا جو اندھیرا ہر سُو عالم نفرت جیسا آپﷺ کا روشن چہرہ چمکا بھاگی بدلی کالی کالی آپﷺ جو آئے عزّت آئی بخشش آئی غیرت آئی نور بھی آیا رحمت آئی دل تھے پہلے خالی خالی سارے گلشن آپﷺ سے مہکے سارے عالم آپﷺ سے چمکے مظلوموں نے آپﷺ سے پایا آپﷺ سبھی کے وَالی وَالی ایک نبی کا گنبد ہی ہے جس سے سَبْ پُرْ نور ہوا ہے اس گنبد کے سائے میں ہے ہر ہر گنبد جالی جالی باغ کے ہر غنچے میں کلی میں حسنِ نبیﷺ کے جلوے ہیں وصفْ نبیﷺ میں گُم ہے گلشن پودا پودا بالی بالی غور سے حافؔظ تو بھی سُن لے گونج جہاں میں کس کی ہے ذکر خدا ہے ذکر نبیﷺ ہے پتّی پتّی ڈالی ڈالی (۲۳ رجب المرجب ۱۴۳۹ھ/ ۱۰ اپریل ۲۰۱۸ء نزیل موریشس