top of page
Naat Academy Naat Lyrics Naat Channel-Naat-Lyrics-Islamic-Poetry-Naat-Education-Sufism.png

نعت کی خوشبو گھر گھر پھیلے

آنکھیں رو رو کے سُجانے والے

آنکھیں رو رو کے سُجانے والے جانے والے نہیں آنے والے

کوئی دن میں یہ سرا اوجڑ ہے ارے او چھاؤنی چھانے والے

ذبح ہوتے ہیں وطن سے بچھڑے دیس کیوں گاتے ہیں گانے والے

ارے بد فال بری ہوتی ہے دیس کا جنگلا سنانے والے

سن لیں اَعدا! میں بگڑنے کا نہیں وہ سلامت ہیں بنانے والے

آنکھیں کچھ کہتی ہیں تجھ سے پیغام او درِ یار کے جانے والے

پھر نہ کروٹ لی مدینے کی طرف ارے چل جھوٹے بہانے والے

نفس! میں خاک ہوا تو نہ مٹا ہے مِری جان کے کھانے والے

جیتے کیا دیکھ کے ہیں اے حورو! طیبہ سے خُلد میں آنے والے

نیم جلوے میں دو عالم گلزار واہ وا رنگ جمانے والے

حُسن تیرا سا نہ دیکھا نہ سُنا کہتے ہیں اگلے زمانے والے

وہی سدھوم ان کی ہے مَا شَآءَ اللہ! مِٹ گئے آپ مٹانے والے

لبِ سیراب کا صدقہ پانی اے لگی دل کی بجھانے والے

ساتھ لے لو مجھے میں مجرم ہوں راہ میں پڑتے ہیں تھانے والے

ہو گیا دَھک سے کلیجا میرا ہائے رخصت کی سنانے والے

خلق تو کیا کہ ہیں خالق کو عزیز کچھ عجب بھاتے ہیں بھانے والے

کشتۂ دشتِ حرم جنّت کی کھڑکیاں اپنے سِرہانے والے

کیوں رضؔا آج گلی سونی ہے اٹھ مِرے دھوم مچانے والے

حدائقِ بخشش

29 views
bottom of page