شرح سلام صاحب البرکات
عرس قاسمی برکاتی کے عظیم الشان موقع پر، نعت اکیڈمی پیش کر رہی ہے حضور اکرم صلی اللہ علیہ والہ وسلم کی مدح و ثنا میں، امام سلسلۂ برکاتیہ، حضور صاحب البرکات، سید برکت اللہ شاہ مارہروی علیہ الرحمۃ والرضوان کے لکھے ہوئے سلام "یا شفیع الوری سلام علیک" کی اردو شرح، بنام "شرح سلام صاحب البرکات"۔
اس شرح میں آپ پڑھیں گے:
حضور صاحب البرکات علیہ الرحمۃ کا مختصر تعارف،
ان کے سلامیہ اشعار کا اردو سلیس ترجمہ،
عربی الفاظ کے معانی،
صرفی تحقیق،
نحوی ترکیب،
اور قرآن و سنت کی روشنی میں آسان زبان میں اشعار کی بہترین توضیح و تشریح۔
شارح: مولانا محمد ارقم رضا ازہری (حفظہ اللہ)
ناشر: نعت اکیڈمی - انڈیا - ممبئی