top of page
Naat Academy Naat Lyrics Naat Channel-Naat-Lyrics-Islamic-Poetry-Naat-Education-Sufism.png

نعت کی خوشبو گھر گھر پھیلے

القول الجلي في وصف الحبيب ﷺ بالأمي

القول الجلي في وصف الحبيب ﷺ بالأمي

(حضور اکرم ﷺ کے وصف امی پر روشن کلام)


یہ کتاب آج نعت اکیڈمی پبلیکیشنز، ممبئی سے شائع ہو چکی ہے۔ الحمد للہ عز وجل

اس کتاب میں آپ پڑھیں گے:


*امی کے معنی و مفہوم کی تحقیق اور امی کا صحیح مطلب

*وصف امی، سرکار ﷺ کے لیے معجزہ و کمال ہے

*سرکار ﷺ، اللہ تعالی کی عطا سے دنیا کا ہر علم جانتے ہیں، جس میں کتابت و قراءت بھی شامل ہے

*اس وصف کے بارے میں قرآن و سنت کے فرامین

*مفسیر و محدثین اور چودہ صدیوں کے ائمہ کا موقف

*امی کا غلط معنی بیان کرنے والے خبیثوں کا رد

*قرآن کریم و ناموس رسالت و صحابہ کا دفاع

نیز ان سوالات کے جوابات جو اس موضوع کو لیکر آپ کے ذہن میں آتے ہیں، اور بھی بہت کچھ۔


آپ سب سے التماس ہے کہ کتاب کا مطالعہ فرما کر فقیر کو اپنی نیک دعاؤں کا حصہ بنائیں۔ اور دیگر اہل اسلام تک کتاب پہنچا کر ثواب کے مستحق ہوں۔

اللہ کریم اس کتاب کو قارئین کے لیے فائدہ مند بنائے اور اپنی بارگاہ میں قبول فرمائے۔ آمین یا رب العالمین بجاہ النبی الامین صلی اللہ علیہ والہ وسلم


محمد ارقم رضا ازہری

9/ نومبر 2024


کتاب ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے اس لنک پر کلک کریں:



ناشر: نعت اکیڈمی



بسم اللہ الرحمن الرحیم

حامدا و مصلیا و مسلما


"اَلْقَوْلُ الْجَلِي فِيْ وَصْفِ الْحَبِيْبِ ﷺ بِالْأُمِّي" حضور ﷺ کے وصفِ امی پر ایک تحقیقی کتاب، ایک ایسی علمی کاوش ہے جس نے ہمیں ناشر ہونے کے ناطے فخر سے سرشار کر دیا ہے۔ اس کتاب میں حضرت مصنف مولانا محمد ارقم رضا ازہری -حفظہ اللہ- نے رسول اللہ ﷺ کے وصفِ امّی کے مفہوم کو اجاگر کیا ہے۔ مصنف نے قرآن و حدیث اور ائمۂ کرام کے اقوال کی روشنی میں تحقیقی روایات پیش کی ہیں کہ رسول اللہ ﷺ کا امی ہونا ایک عظیم وصف، کمال اور معجزہ ہے، ان کی عظمت کا ایک اہم پہلو ہے۔ یہ کتاب اسلامی فکر اور سیرت النبی ﷺ کی تفہیم میں ایک قیمتی اضافہ ہے اور اہلِ علم و عقیدت کے لیے ایک بے مثل تحفہ ہے۔


یہ کتاب محض ایک تحقیقی تصنیف نہیں بلکہ عشق و محبت کے جذبات سے لبریز ایک روحانی سفر ہے، جسے پڑھ کر قاری کے دل میں رسول اللہ ﷺ کی عظمت و رفعت کا جذبہ اور زیادہ بیدار ہو جاتا ہے۔ یوں یہ کتاب ذکر مصطفی ﷺ کے میدان میں ایک خاص مقام کی حامل ہے اور علم و عقیدت کے متلاشی افراد کے لیے ایک اہم تحفہ ہے۔


یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ حضرت مصنف نے زبان بہت آسان استعمال کی ہے تاکہ خواص کے ساتھ ساتھ عوام بھی کتاب سے استفادہ کر سکے، ابواب و فصول میں کتاب کو تقسیم کیا ہے جو کہ ایک علمی منہج ہے، نیز رموز و اوقاف کا لا جواب استعمال کیا ہے جو عبارت کو سمجھنے میں کلیدی کردار ادا کرتا ہے۔


حضرت مصنف مولانا محمد ارقم رضا ازہری مرادآبادی صاحب قبلہ ایک نوجوان اچھے عالم دین ہیں، اپنی کم عمری کے باوجود علمی دنیا میں بہترین صلاحیتوں کے مالک ہیں، ماہر قلم کار اور زبردست مفکر و محقق ہیں۔ ہم موصوف کو ان کے اس علمی تحقیقی کارمانے پر مبارکباد پیش کرتے ہیں۔ ہم امید کرتے ہیں کہ یہ کتاب دنیا بھر میں پڑھی جائے گی اور لوگوں کے دلوں میں رسول اللہ ﷺ کی عظمت و رفعت کا جذبہ پیدا کرے گی۔


محمد اویس رضوی صدیقی

ناشر: نعت اکیڈمی پبلیکیشنز، ممبئی، انڈیا

1,471 views

Recent Posts

See All
bottom of page