ثناء ان کی ہر دم زباں پر ہو میری ہے دل کا سکوں بھی یہ جلوہ انہی کاﷺ
ملائک بھی آئے بصد شوق ایسے کہ نوری ہے منظر سراپا انہی کاﷺ
چمن میں ہیں تیرے ہی دم سے بہاریں کہ گلشن بہ گلشن ہےچرچا انہی کاﷺ
عطا مجھ کو صدقہ ہو آلِ نبی کا رہے میری نسلوں پہ سایہ انہی کاﷺ
وہ امت کو تنہا نہیں ہونے دیتے بچائے گا امت کو سجدہ انہی کاﷺ
نہ دعویٰ عبادت کا نا زہد و تقویٰ ہےحارث ہمیں بھی سہارا انہی کاﷺ
محمد علی حارث