top of page

نعت کی خوشبو گھر گھر پھیلے

Naat Academy Naat Lyrics Naat Channel-Naat-Lyrics-Islamic-Poetry-Naat-Education-Sufism.png

Sadrush Shariah Hazrat Allama Mufti Amjad Ali Azmi – Manqabat

باب ہے تیری بصیرت کا کشادہ آج بھی عام ہے سب کو ترا علمی افادہ آج بھی موت کی پوشاک،کرسکتی نہیں تجھکو فنا زندہ ہے تیرے تفقّہ کا لبادہ آج بھی گلشن فکر ونظرکو دی شریعت کی بہار جس سےدنیا کررہی ہے استفادہ آج بھی میرا امجد، مَجْد کا پکّا ” رضا نے یہ کہا ہو رہا ہے باربار اِس کا اعادہ آج بھی ہر قدم پر جگمگاتی ہے ہنر کی کہکشاں حکمتوں کا آسماں ہے، تیرا جادہ آج بھی بارگاہ مصطفیٰ سے ایسی بینائ ملی چشم فن ہے، مظہرِ چشم قتادہ آج بھی سب افاضل، واسطہ در واسطہ شاگرد ہیں بڑھ رہا ہے تیرا علمی خانوادہ آج بھی تیری نسبت ، ہے زمانے کےہنرکا افتخار گردن عالم میں ہے،، تیرا قلادہ آج بھی کب پہونچ پاےگا،تیرے شہسواروں تک کوئ سب سے آگے ہے ترے در کا پیادہ آج بھی آپکے علم وہنر کی روشنی کو دیکھ کر درپہ ہیں شمش وقمر ،، گردن نہادہ آج بھی آپ نے رسوا کیا نجدی کو ہر میدان میں ہے وہی ذلت برائے نجد زادہ آج بھی درسگاہ اہل حق کو پھر ضرورت ہے تری خالی خالی ہے یہ تدریسی وِسادہ آج بھی ہےسخاوت تیری، اے صدرالشریعہ ، لاجواب پاتےہیں سائل ، تمنا سے زیادہ آج بھی اک فریدی پر ہی کیا موقوف، فیاضی تری پی رہے ہیں سب تری حکمت کا بادہ آج بھی

10 views

Recent Posts

See All

Muqaam e qurb hai kaisa mere Siddiq_e_akbar ka

مقامِ قرب ہے کیسا مِرے صدّیقِ اکبر کا نبی کے ساتھ ہے روضہ مِرے صدّیقِ اکبر کا رسولوں اور سارے انبیا کے بعد میں بے شک ہے سب سے مرتبہ اعلیٰ مِرے صدّیقِ اکبر کا عمر فاروق، عثمانِ غنی، حیدر علی سے بھی مقا

Rasool e Paak ki Chahat Abu Bakar Siddiq

رسولِ پاک کی چاہت ابوبکر صدیق ہیں آپ فخرِ خلافت ابوبکر صدیق نبی کے بعد جو افضل ہیں سارے عالم میں وہی ہیں شانِ صداقت ابوبکر صدیق رکاوٹ آنہ سکا سانپ پہرے داری سے ہے خوب تیری رفاقت ابوبکر صدیق فقط بشر ہی

bottom of page