top of page

نعت کی خوشبو گھر گھر پھیلے

Naat Academy Naat Lyrics Naat Channel-Naat-Lyrics-Islamic-Poetry-Naat-Education-Sufism.png

Rauze Pe AaGaya Hun

روضے پہ آگیا ہوں مگر بے قرار ہوں اے شاہ کیا میں سب سے بڑا گنہ گار ہوں

رخصت کے بعد اشک بچے ہوں تو نذر ہوں اے سر زمینِ طیبہ تِرا قرض دار ہوں

مجبور ہوں کہ دل سوئے سجدہ چلا گیا زاہد مجھے نہ ٹوک کہ بے اختیار ہوں

جھانکا بقیع میں تو وہ منظر عجیب تھا میں ہند میں تو ایک تھا، یاں بے شمار ہوں

روضہ بھی سامنے ہے، گناہوں کی فرد بھی دیکھوں تو کیسے دیکھوں کہ زار وقطار ہوں

اشرفؔ یہی ہے منزلِ اصلی حیات کی اب واپسی کے واسطے کیسے سوار ہوں

سید محمد اشرف میاں قادری برکاتی مارہروی

16 views
bottom of page