نعت اکیڈمی
Logo
اَلصَّلٰوۃُ وَالسَّلاَمُ عَلَیْکَ یَا رَسُوْلَ اللّٰہ وَعَلٰی اٰلِکَ وَ اَصْحٰبِکَ یَا حَبِیْبَ اللّٰہ

وارث سید الانام حسین

وارث سید الانام حسین

وارث سید الانام حسین

تم پہ اللہ کا سلام حسین

مقتدائے جہاں امام حسین

شاہ دیں سرور انام حسین

کوثر و سبیل کے مختار

تشنہ لب اور تشنہ کام حسین

جس کو پیغام آخری کہئے

ہیں وہ اللہ کا پیام حسین

مہر نصف النہار اہل حرم

شام تاریک اہل شام حسین

راکب دوش صاحب معراج

اللہ اللہ ترا مقام حسین

قدرت انتقام تھی پھر بھی

نہ لیا تو نے انتقام حسین

روح کی تازگی ہے تیری یاد

دل کی تسکین تیرا نام حسین

تیرا بندہ ذہینؔ تاجی ہے

تاجور ہیں ترے غلام حسین