نعت اکیڈمی
Logo
اَلصَّلٰوۃُ وَالسَّلاَمُ عَلَیْکَ یَا رَسُوْلَ اللّٰہ وَعَلٰی اٰلِکَ وَ اَصْحٰبِکَ یَا حَبِیْبَ اللّٰہ

مدینے کی جانب چلو بے سہارو

مدینے کی جانب چلو بے سہارو

مدینے کی جانب چلو بے سہارو! مدینے میں چل کر ہی قسمت بنے گی

محمد کے جلووں سے دل شاد ہوگا، محمد کے قدموں میں راحت ملے گی

یہی در تو ہے کملی والے نبی کا، اسی در سے پلتی ہے ساری خدائی

یہیں زندگی کو ملے گا سہارا، یہیں سے فقیروں کی جھولی بھرے گی

سفینہ مرا کون آ کر بچائے، تمہارے سوا کون بگڑی بنائے

جو تم ناخدائی کرو یامحمد! ابھی میری کشتی کنارے لگے گی

فناؔ کملی والے کو دل چاہتا ہے، نگاہوں کو ہے سبز گنبد کی حسرت

مرے دن گزرتے ہیں اس آرزو میں، مدینہ ملے گا تو جنت ملے گی