اَلصَّلٰوۃُ وَالسَّلاَمُ عَلَیْکَ یَا رَسُوْلَ اللّٰہ وَعَلٰی اٰلِکَ وَ اَصْحٰبِکَ یَا حَبِیْبَ اللّٰہ
کئے جا صبا تو مدینے کی باتیں
کئے جا صبا تو مدینے کی باتیں
کئے جا صبا تو مدینے کی باتیں
یہی ہیں یہی میرے جینے کی باتیں
میں اس پر تصدق میں قربان اس پر
مجھے جو سُنائے مدینے کی باتیں
مجھے کیا زمانہ کی باتوں سے مطلب
یہ باتیں نہیں میرے جینے کی باتیں
کئے جا مدینے سے اے آنے والے
مُحمَّد کی باتیں مدینے کی باتیں
خدا تجھ کو دُنیا میں آباد رکھے
سُنا دے مجھے کچھ مدینے کی باتیں
مرے قلبِ بیتاب کو ، کہنے والے
سکوں بخشتی ہیں مدینے کی باتیں
خدا دن و ہ لائے کہ بہزؔاد سُن لوں
مدینے میں جا کر مدینے کی باتیں