نعت اکیڈمی
Logo
اَلصَّلٰوۃُ وَالسَّلاَمُ عَلَیْکَ یَا رَسُوْلَ اللّٰہ وَعَلٰی اٰلِکَ وَ اَصْحٰبِکَ یَا حَبِیْبَ اللّٰہ

کتنی حسین شکل میرے مصطفیٰ کی ہے

کتنی حسین شکل میرے مصطفیٰ کی ہے

کتنی حسین شکل میرے مصطفیٰ کی ہے

انسان کے لباس میں صورت خدا کی ہے

میں کیا بتاؤں کیسی گلی مصطفیٰ کی ہے

تصویر فرش خاک پر عرش علا کی ہے

تکمیل بندگی ہے جو سجدے میں سر کٹے

یہ رسم عشق دیکھو شہ کربلا کی ہے

شاہد یہ چھو کے آئے ہیں گیسوئے مصطفیٰ

انگڑائی کچھ عجیب سی باد صبا کی ہے

عشق نبی میں تو اپنی جاں نثار کر

تیرے لیے فناؔ یہی صورت بقا کی ہے