اَلصَّلٰوۃُ وَالسَّلاَمُ عَلَیْکَ یَا رَسُوْلَ اللّٰہ وَعَلٰی اٰلِکَ وَ اَصْحٰبِکَ یَا حَبِیْبَ اللّٰہ
اللہ نے کیسا شہ ذیشان بنایا
اللہ نے کیسا شہ ذیشان بنایا
اللہ نے کیسا شہ ذیشان بنایا
سرکار کو کونین کا سلطان بنایا
عشق شہ بطحا کو دل و جان بنایا
بخشش کے لیے ہم نے یہ سامان بنایا
اے رحمت عالم میں ترے دین کے صدقے
منگتوں کو ترے فیض نے سلطان بنایا
اللہ بھی کرتا ہے سدا جس کی تلاوت
چہرے کو محمد کے وہ قرآن بنایا
دربار میں آتے ہیں سلامی کو فرشتے
انسانوں میں ایسا انہیں انسان بنایا
سلطان رسل صاحب معراج تمہیں ہو
خالق نے تمہیں عرش کا مہمان بنایا
ہم کو تو فناؔ حاصل معراج یہی ہے
یاد شہ کونین کو ایمان بنایا